اسلام آباد: پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کے پی ایم ڈی سی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے معاملہ پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی حکومت کی جانب سے کسی انکوائری سے بچنے کے لیے استعفی دیا ہے جبکہ مدت ملازمت جنوری 2019 میں پوری ہونا تھی۔واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کی اضافی ذمہ داری سے مستعفی ہونے والے سابق فوجی افسر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کے عہدہ سے استعفی نہیں دیا