لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اورسموگ پیداکرنے والے بھٹوں کی بندش کیخلاف درخواست پر پنجاب ماحولیاتی پروٹیکشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بھٹے سموگ اورآلودگی بنانے کی وجہ سے بند کئے گئے،عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ گارنٹی دیتے ہیں بھٹے سموگ نہیں پھیلارہے؟سموگ بنانے والے بھٹوں سے شہریوں کے حقوق کی حق تلفی نہیں کرسکتے،آپ کاحق کاروبار کرنا اور شہریوں کاحق زندگی گزارنا ہے۔عدالت نے ماحولیاتی آلودگی اورسموگ پیداکرنے والے بھٹوں کی بندش کیخلاف درخواست پر پنجاب ماحولیاتی پروٹیکشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔