اسلام آباد(سی این این )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے3 روز میں دھرنا ختم ہوگیا،اتنا بڑا واقعہ ہوا کسی وزیریا وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا،حکومت کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ وزیراعظم بتائیں چین میں کیا باتیں ہوئیں،چین ہمارا دوست ملک ہے،وہاں کا کوئی دورہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ملک کے اقتصادی حالات اورسیکیورٹی صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔صحافی نے سوال کیا کہ مریم نوازاورنوازشریف اپنے بیانیے پرخاموش کیوں ہوگئے،شاہدخاقان عباسی نے جواب دیا کہ ان کابیانیہ یہی تھاکہ ووٹ کوعزت دو۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا قرض لینا پڑا توخودکشی کرلیں گے۔