لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے کے نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایک ہفتے کے نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے، چیف جسٹس پی آئی اے کی پرواز 757 سے لندن روانہ ہوئے،چیف جسٹس ثاقب نثارلندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کےلئے فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کریں گے ۔چیف جسٹس آف پاکستان بدھ (21 نومبر)کو لنکن اِن میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔جمعرات (22 نومبر) کو وہ بیٹر فار پالیسی ڈائیمنشن کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیے میں شریک ہوں گے۔جمعہ 23 نومبر کو چیف جسٹس مانچسٹر میں فنڈریزنگ ڈنر میں شریک ہوں گے