لاہور (روباب خان سے ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ارسلان مغل  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد ہے  صوبائی حکومت کی انقلابی اور تاریخی فیصلوں سے آج اداروں کا نقشہ بدل گیا ہے اور اداروں میں اقدامات اور اصلاحات موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، صوبہ بھر بشمول تمام اضلاع کے عوام کو مفت علاج ومعالجے کی فراہمی کے لئے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے ، نوجوان نسل کا مستقبل تاریک نہیں ہوگا غریب  اور امیر دونوں کے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا ، انہیں یکساں نظام تعلیم کے مواقع میسر ہوں گے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور ان کی محرومی ختم ہوگی ۔ارسلان مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ولولہ انگیز محنت سے  ملک سے بد امنی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور عوام کرپٹ اور سازشی عناصر کے خلاف متحد ہے ، ملک بھر میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہے