اسلام آباد / کراچی: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5716 سے تجاوز کرگئی اور 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  3157 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جب کہ  342 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں  مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5716 ہوگئی ہے۔