اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکت کی۔اجلاس میں کمانڈ سینٹر کی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا گیا جب کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، صوبائی سطح پر اقدامات اور ریلیف پیکجز پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔