کیلی فورنیا : برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے امریکی شہر لاس اینجلس میں لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ افراد میں کھانا تقسیم کیا ہے شاہی جوڑے نے امریکی ریاست کیلی فورنیا منتقل ہونے کے بعد پہلی بار کسی عوامی نوعیت کی سرگرمی میں حصہ لیا ہے۔شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی ذمہ داریوں سے خود کو علیحدہ کرنے کے بعد امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔شاہی جوڑے نے ایسٹر کے دوران بھی اینجل فوڈ نامی خیراتی ادارے کی طرف سے بیمار افراد کو کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا تھا۔