واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین نے اگر کورونا وائرس کا پھیلاؤ جان بوجھ کر کیا ہے تو پھر وہ نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا کے دنیا بھر میں پھیلاؤ سے متعلق چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ذمہ داری چین پر ثابت ہوئی تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو آغاز سے قبل ہی چین میں ہی روکا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور اس وبا سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، اب یہ چین کی غلطی تھی یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا البتہ اگر یہ غلطی تھی اور چین سب کچھ جانتے ہوئے اس کا ذمہ دار ہے تو اس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ سمیت دیگر حکام بھی کورونا وائرس کا ذمہ دار چین کو قرار دے چکے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا بھی اعلان کیا تھا۔ واضح رہے امریکا میں