ٹوکیو: شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 82ویں برسی پر مسلم لیگ ن جاپان کے صدر رانا ابرار حسین نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا میں جہاں بھی مسلمان اور شاعری کو سمجھنے والے لوگ موجود ہیں وہ علامہ اقبال کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں ۔آج تو ویسے بھی امت اور قوم بلکہ اقوام عالم کرونا کے عذاب میں مبتلا ہے۔ایسے میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی یاد جو ہمیشہ امت کے غم میں ڈوبے رہے زیادہ شدت سے آرہی ہے۔ اقبال نہ صرف عظیم شاعر بلکہ بڑے فلسفی بھی تھے۔ اقبال کی فکر انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کا خوبصورتی سے احاطہ کرتی ہے۔ اقبال ، ماضی، حال اور مستقبل کے عظیم شاعر ہیں۔ اقبال ایک ہمہ جہت و ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔اقبال نے نوجوانوں کے دل میں جو شمع آزادی کی روشنی پھیلائی تھی اس کے نتیجہ میں مملکت خدادا پاکستان وجود میں آئی قومیں اپنےہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں رانا ابرار حسین نے کہا کے پوری قوم کو مل کر علامہ اقبال جزیہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس وقت کورونہ جیسی لعنت اور وبا کے خلاف پوری قوم عہد کرئے کے ہم سیاسی سماجی مزہبی گروبندیوں سے بالا تر ہو کر جنگ جاری رکھیں گے -.