بہاولپور :اپریل1970ء کے شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لاۓ گا ۔رائیگاں نہیں جاۓ گا ۔بہاولپور کے سياستدان عالمی وبا کرونا وائرس کى مشکل ساعتوں میں غریبوں کى حوصلہ افزائی کے بجائے آئسولیشن میں چلے گئے ۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے مرکزی صدر قارى مونس بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے تحریک کے شہیدوں حافظ محمد شفیق ،عظیم خاں دادپوترہ کى الگ الگ مزارت پر فاتحہ خوانی کے تجدیدِ عہد کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا 24 اپریل 1970ء کے شہیدوں ،اسیروں اور غازیوں کى قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔قارى مونس بلوچ نے کہا چڑھتے سورج کی شعاعوں کی پوجا کرنے والے سياستدانوں کو عوام پہچان چکے ہیں ۔ایسے سياستدانوں کو تخت لاہور کى بالکونیوں کے بجائے کسى قرنطینہ کے سپرد کیا جائے گا ۔