کراچی : ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 155 ہوگئی ہے جب کہ یہ وائرس اب تک 237 افراد کی جان لے چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 642 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز بڑھ کر  11 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے جب کہ فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار391 ہے۔