بہاولپور :  بہاولپور صوبہ تحریک کے قائد قارى مونس بلوچ نے کہا 1970ء کى تحریک میں مخدوم الملک ، غلام میراں شاہ اور ارکان قومى و صوبائى اسمبلى گورنر ریٹائرڈ ایئر مارشل نور خاں کى بہاولپور آمد پر بحالی کے حوالے سے میمورنڈم پیش کر کے انضمام کے کالے قانون بخیے ادھیڑ دیئے تھے ۔قارى مونس بلوچ نے کہا 1970ء کى تحریک میں مولانا عبداللہ درخواستى ،سردار محمد حسین بلوچ ، محمد اشرف ایڈوکیٹ ، اکبر بابر ایڈوکیٹ اور دیگر کے علاوہ خواتین کى جدوجہد کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ قارى مونس بلوچ نے کہا گورنر نور خاں کو یاداشت کرنے والوں میں مخدوم میراں شاہ ، مخدوم حمید الدین ، سید محسن گیلانى ، مخدوم سلطان ، خواجہ جمال کوریجہ ، محمد اکبر کانجو ، قاضى اللّٰه ڈیوایا ملک نبى نائچ ، راۓ شبیر احمد ، محمد اسلام شامل تھے ۔قارى مونس بلوچ نے ڈسٹرکٹ رحیم یارخان کے تحریک کے عہدیداروں حبیب اللہ ،راؤ غلام فرید ،رشید احمد ،جام غلام یسین،احمد اکرام ،اور دیگر کى جدوجہد کو سراہتے ہوئے ہلالِ رمضان کى آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔