اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی،جنرل ندیم رضا نے ملک و قوم کیلئے ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی خدمات کو سراہا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز ک الوداعی دورہ کیا،نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضانے قوم کیلئے خدمات پرسربراہ پاک بحریہ کاشکریہ اداکیا۔