اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا ‏وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے ترسیلات زرکی مد میں خوشخبری ہے۔سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وباء کے باوجود ہماری معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری ہے۔ ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر2.3 ارب ڈالرکی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31 فیصد جبکہ اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالرسے زیادہ رہیں۔