راولپنڈی: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ دوسری اننگز میں بلے بازی آسان ہو جاتی ہے جب کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔