اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار 092 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 58 لاکھ 65 ہزار 944 ہوگئی ہے۔