کراچی: پاکستانی فنکاروں نے کورونا وبا کے دوران پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کی جانب سے ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے جلسوں  پر تنقید کی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ کئی ماہ سے ایس او پیز کے تحت، سینما گھروں، شادی ہالزاور مجمع اکھٹا کرنے سمیت تقریباً تمام سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔اس صورتحال میں اپوزیشن کی جانب سے پاکستان میں جلسے منعقد کیے جانے پر فنکاروں نے تنقید کی ہے۔ پی ڈی ایم (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ) اپوزیشن الائنس کی جانب سے 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے جلسے پر گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق اگر جلسے بے ضرر ہیں اور ان سے وائرس نہیں پھیلتا تو کنسرٹس، شادی ہالز اور سینما گھروں پر پابندی کیوں