کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کریں گے جب کہ فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات شیڈول ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا، وفد میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی اور دیگر شامل ہوں گے۔