سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے پنجاب کو1200ارب روپے کے قرض میں ڈبو کر عوام کو معاشی گھاؤ دیئےاپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت حکمت عملی کے ساتھ مالی مشکلات کا مقابلہ کر ہی ہے۔ کفایت شعاری کے باعث مسلسل پانچویں ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔ کورونا کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو 56ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا ہے جب کہ وصولیوں کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوامی پیسہ لوٹا، ن لیگ نے پنجاب کو1200ارب روپے کے قرض میں ڈبو کر عوام کو جو معاشی گھاؤ دیئے جب کہ عثمان بزدار حکومت وزیراعظم عمران خان کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کررہی ہے۔