کراچی: طلاق سے متعلق خبروں پرمارننگ شوکی میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کیا کریں۔مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے شوہرسے علیحدگی سے متعلق خبروں پر کہا کہ شوہرقسام سے علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں۔ یہ افواہ میرے انسٹا پوسٹ پرایک مداح کی جانب سے کیے گئے ایک کمنٹ کے بعد پھیلی جو مضحکہ خیز ہے۔ صنم نے کہا کہ ان کا اس طرح کی من گھڑت باتوں پرکچھ بھی تبصرہ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا پران کے شوہراورخاندان اس متعلق فکرمند تھے۔اداکارہ صنم جنگ نے کہا اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے توبہترہے، کہ وہ اوران کے شوہرایک خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں اوراگلے ہی ہفتے ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ بھی ہے۔  ہم بہت خوش ہیں اورآگے بھی ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزاریں گے۔