کراچی سر کی خشکی ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں مرد اور خواتین، دونوں مبتلا نظر آتے ہیں۔ خوبصورت بالوں میں خشکی کے ذرات نہایت بدنما لگتے ہیں اور انسان کی خوبصورت شخصیت پر نہایت بدصورت محسوس ہوتے ہیں جب کہ خشکی کی وجہ سے ہونے والی خارش تمام لوگوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بھی بنتی ہے۔خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے مارکیٹ میں  کئی طرح کی مہنگی پروڈکٹس دستیاب ہیں جن کے بنانے والے سر سے خشکی کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم خشکی کا خاتمہ تو دور کی بات، ان پروڈکٹس میں شامل کیمیکلز بالوں کےلیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کے گرنے اور بے جان ہونے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ البتہ خشکی سے متاثرہ لوگ کیمیکلز والی مہنگی پروڈکٹس استعمال کرنے کے بجائے یہ چند گھریلواور سادہ نسخے استعمال کرکے دیکھیں تو ہمیں یقین ہے کہ یہ نسخے خشکی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔