ہرارے (سی این این   ) تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔36 سالہ شعیب ملک کا زمبابوے کے خلاف میچ یادگار بن گیا، کیرئر کا ننانواں میچ کھیل کر لیجنڈ شاہد آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔ سپر سٹار شعیب ملک نے اپنی زبردست تجربہ کاری دکھاتے ہوئے 37 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور 2026 رنز کے ساتھ تیسرے عالمی بلے باز بن گئے۔واضح رہے کہ مارٹن گپٹل 2271 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ہی برینڈن میکلم 2140 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ قومی آل راو¿نڈر شعیب ملک ون ڈے ورلڈکپ 2019 اور 2020 میں ٹی 20 کا عالمی ایونٹ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔